نئی دہلی 9 اگست (یو این آئی) مدھیہ پردیش میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام سے متعلق اشتہارات میں 'قبائلی خاتمے' الفاظ کے استعمال پر لوک سبھا میں کانگریس کے اراکین نے آج ہنگامہ کیا اور اس کے لئے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی
کا مطالبہ کیا۔
کانگریس کے کانتی ل بھوریا نے وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ چندر شیکھر آزاد کی جائے پیدائش پر منعقد ایک پروگرام میں وزیر اعظم کو آج شرکت کرنی تھی اور اخبارات میں اس سے متعلق اشتہار میں لکھا گیا ہے